0

ساہیوال میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں دو افراد کو زخمی

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے دو افراد کو زخمی کرنے کے بعد ان سے نقدی موبائل اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ڈکیتی کی پہلی واردات گاؤں 82۔

سکس آر میں ہوئی یہاں پر موٹر سائیکل پہ سوار تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ٹیچنگ ہسپتال کے ملازم الیکٹریشن شہباز کو زبردستی روک لیا اس سے نقدی 70 ہزار روپے اور ضروری کاغذات چھین لیے مزاحمت کرنے پر دو ملزموں نے اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے

دوسرا واقعہ 116۔ 12 ایل میں ہوا یہاں پر ایک موٹر سائیکل سوار سلمان اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے زبردستی روک لیا اور قتل کی دھمکیاں دیں اور تشدد کرنے کے بعد اس سے 90 ہزار روپے ایک موبائل اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ساہیوال پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں