ساہیوال ( یو پی اے)شادی کا جھانسہ دے کر ایک طلاق یافتہ لڑکی کے ساتھ ریلوے روڈ کے ایک ہوٹل میں مبینہ زیادتی پولیس نے ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کی ایک طلاق یافتہ لڑکی سمر کی ملاقات ساہیوال کے ایک نوجوان سے دوران سفر ویگن میں ہوئی وہاں سے ان کی دوستی ہو گئی اور مسلسل موبائل پر رابطہ رہا ایک ماہ قبل نوجوان قاسم نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا اور ریلوے روڈ کے ایک ہوٹل میں اپنے پاس رکھا
جہاں پر مبینہ طور پر اس سے زیادتی کی گئی جب اس نے شادی کا وعدہ پورا نہ کیا تو ایک ماہ بعد لڑکی نے آ کر ساہیوال تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ناصر نے بتایا کہ مقدمہ ابھی قابل تفتیش ہے اس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے مدعیہ نے اسی قسم کا ایک پرچہ فیصل آباد میں بھی درج کرا رکھا ہے

