0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اولڈ ہڑپہ روڈ کا دورہ کیا

ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اولڈ ہڑپہ روڈ کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائن بچھانے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر واسا اکبر علی زاہد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران واسا حکام نے سیوریج لائن منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش سیوریج مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام کام مقررہ وقت پر مکمل ہونا چاہیے۔

کمشنر نے علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات خصوصاً سیوریج مسائل اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا بھی نوٹس لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ ایک ہفتے کے اندر کام مکمل کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمشنر ساہیوال نے افسران کو ہدایت کی کہ دورانِ تعمیر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کے دوران عوام کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں