0

ساہیوال ریجن پولیس کے شہداء اور غازیوں کی فیمیلیز کے لئے قابلِ تحسین اقدام

ساہیوال ( یو پی اے) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے ساہیوال ریجن پولیس کے شہداء اور غازیوں کی فیمیلیز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام اٹھایا گیا اس سلسلے میں ڈاکٹر احمد رسول، چیف ایگزیکٹو آفیسر نیاز غنی ہسپتال ساہیوال کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے

مفاہمتی یادداشت کے تحت شہداء پولیس کی فیمیلیز اور غازیوں کی فیمیلیز کو 100 فیصد مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو 50 فیصد رعایتی/مفت طبی سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء اور غازی قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جن کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان کی فیمیلیز کی فلاح و بہبود اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات میں عملی معاونت یقینی بنانا ہے یہ اقدام پولیس ویلفیئر کے فروغ اور اہلکاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا اس موقع پر آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم نے ساہیوال ریجن پولیس کی جانب سے ڈاکٹر احمد رسول، چیف ایگزیکٹو آفیسر نیاز غنی ہسپتال ساہیوال کا اس فلاحی اقدام میں بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء، غازیوں اور پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اداروں کا تعاون قابلِ ستائش ہے، جو خدمتِ انسانیت کے جذبے کی عملی مثال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں