0

ساہیوال، ضلع بھر میں گندم کے ذخائر کی تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع

ساہیوال ( یو پی اے ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں گندم کے ذخائر کی تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام آٹا مل مالکان، گودام مالکان، فلور ڈیلرز، آڑھتیان، بیوپاری حضرات اور دیگر متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود گندم کے تمام ذخائر کی مکمل تفصیلات تین روز کے اندر اندر ڈپٹی کمشنر آفس یا دفتر ضلعی فوڈ کنٹرولر میں لازماً جمع کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم کے ذخائر کو مخفی رکھنا، ناجائز ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنا یا غلط معلومات فراہم کرنا سنگین قانونی جرم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے اندر ذخائر کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف پنجاب انسدادِ ذخیرہ اندوزی ضروری اشیاء قانون 2021، غذائی اجناس کنٹرول ایکٹ 1958 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا ہے کہ وہ بروقت اپنے گندم کے ذخائر کی درست اور مکمل تفصیلات فراہم کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں