0

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی مرکزی رہنما ملک ندیم کامران کی وفات پراظہار تعزیت

ساہیوال ( یو پی اے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ایم پی اے ملک قاسم ندیم کی رہائش گاہ آمد سابق صوبائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما ملک ندیم کامران کی وفات پر ان کے صاحبزادے پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و ممبر پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی

اور اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک ندیم کامران کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا وہ صحیح معنوں میں معمار ساہیوال تھے جنہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں ہمیشہ بالخصوص ساہیوال کی عوام کا خیال رکھا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں