ساہیوال( یو پی اے) گاؤں 90 نائن ایل میں 10 سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ دو ملزمان زین اور عمر اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ 10 سالہ لڑکے فرحان کو گھر سے بلا کر لے گئے ایک دکان پر لے جا کر ویڈیو گیم کھیلتے رہے
جس کے بعد دکان کے اندر لے جا کر اس سے زیادتی کرتے رہے بچے کی جب حالت خراب ہوئی تو اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے 10 سالہ فرحان جب گھر پہنچا تو اس کی حالت تشویش ناک تھی جس پر فرحان کے والد نے مقدمہ درج کرا دیا پولیس تینوں ملزموں کو تلاش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی

