ساہیوال( یو پی اے)ساہیوال ڈویژن میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے پٹواری صبح کے وقت اپنے دفاتر آتے ہیں اور پھر ہڑتال پر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دفاتر میں آنے والے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے
پٹواریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو فوری طور پر ہمارے مطالبات منظور کر لینے چاہیے 2015 سے اب تک ہم اپنے مطالبات کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی

