ساہیوال ( یو پی اے) ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں طارق کمیانہ ایڈووکیٹ نائب صدر چوہدری ظفر اقبال فائنانس سیکرٹری چوہدری بنیامین لائبریری سیکرٹری غلام عباس کھچی انفارمیشن سیکرٹری شیخ طارق سجاد ایڈووکیٹ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی عامر شہزاد سگلہ چوہدری رمضان شمائلہ انور رانا امجد اقبال اللہ یار خان منیر حیدر ڈوگر عبداللہ خالد خاں عثمان ظفر نے شرکت کی
صدر ڈسٹرکٹ بار ملک سعید سگلہ اور سیکرٹری میاں طارق کمیانہ نے بار انتظامیہ کو بتایا کہ سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکہ ڈسٹرکٹ بار نے ایک کروڑ 30 لاکھ میں دے دیا ہے اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کو مبلک 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے جو بہت جلد ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کو موصول ہو جائے گی اس کے علاوہ بار ممبران کے لیے ہیلتھ انشورنس کے لیے ای ایف یو سے معاہدہ کیا جا رہا ہے کاریز کنٹین کی جگہ پر لیڈیز بار روم جو پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے تیار کیا جا رہا ہے
اس کے علاوہ وہاں وکلاء کے چیمبرز کی مد میں رحمت للعالمین بلاک جس میں کنٹین واش روم اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی سہولیات بھی میسر ہوں گی ممبران ڈسٹرکٹ بار کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے شیڈ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے احاطہ کچہری میں تین جگہ پر فلٹریشن پلانٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے جس سے تمام وکلاء اور عوام الناس کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہوگی نئے آنے والے تمام وکلاء کی لائسنس فیس بھی ڈسٹرکٹ بار ادا کر رہی ہے اور تمام بار ممبران کو لائف ممبر شپ بھی دی جا چکی ہے آخر میں ساری کابینہ نے صدر ڈسٹرکٹ بار ملک سعید سگلہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری میاں طارق کمیانہ ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی

