0

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نے ڈویژنل پبلک سکول کیمبرج کیمپس کا دورہ کیا

ساہیوال( یو پی اے) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے کیمبرج کیمپس کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نے کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

اور جاری کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کیمبرج کیمپس کے باقی ماندہ تعمیراتی اور تکنیکی کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں